(مختصر سوالات کے جوابات) سبق نمبر 08، حضرت محمد راشد روضہ دھنی رحمۃ اللہ تعالی علیہ

  • Home
  • (مختصر سوالات کے جوابات) سبق نمبر 08، حضرت محمد راشد روضہ دھنی رحمۃ اللہ تعالی علیہ
Shape Image One

حضرت محمد راشد روضہ دھنیؒ

advanced divider

سوال۱

حضرت محمد راشدؒ روضہ دھنی کا خاندانی نسب بیان کیجئے

:جواب

حضرت محمد راشدؒ روضہ دھنی حسینی سید ہیں۔ آپؒ کا سلسلہ نسب سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ بن علیؓ بن ابی طالب سے جا ملتا ہے۔ آپ کا نسب عالی ۳۶ واسطوں سے سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتا ہے۔

سوال۲

حضرت محمد راشدؒ روضہ دھنی نے ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

:جواب

حضرت محمد راشدؒ روضہ دھنی نے ابتدائی تعلیم اپنے والد محترم پیر سید محمد بقا شاہ سے حاصل کی اور حافظ زین الدین مہیسر اور میاں محمد اکرم گھمرو سے بھی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے فقیر اللہ علوی کے مکتب میں چلے گئے۔

Quizzes