سبق نمبر14، جہاد (تعارف ، اہمیت اور اقسام)

  • Home
  • سبق نمبر14، جہاد (تعارف ، اہمیت اور اقسام)
Shape Image One

جہاد

advanced divider

سوال۱

جہاد کے معنی و مفہوم بیان کیجیے

:جواب

:جہاد کے معنی و مفہوم

جہاد عربی زبان کا لفظ ہے جو جہد سے بنا ہے جس کے لغوی معنی کوشش کرنا، محنت کرنا، مشقت کرنا اور جدوجہد کرنا آتے ہیں۔ جہاد کا مفہوم اسلام کی سربلندی، اس کی اشاعت و حفاظت کے لیے کوشش /قربانی دینا، اپنی تمام مالی، جسمانی اور دماغی قوتوں کو اللہ کی راہ میں قربان کرنا ، اسلام دشمن قوتوں کی تمام کوششوں کو ناکام بنانا،  ان کی تمام تدبیروں کو توڑ ڈالنا ہے۔  الغرض اللہ کے کلمے کی سربلندی اور ظلم و ستم اور جبر کے خاتمے کے لیے جو کوشش اور عمل کیا جائے ، اسے جہاد کہتے ہیں۔

سوال۲

جہاد کے مقاصد تحریر کیجیے

:جواب

:جہاد کے مقاصد

اللہ تعالی کے ہر حکم میں بے شمار حکمتیں اور مصلحتیں ہوتی ہیں۔ جہاد کے حکم میں بھی کئی مقاصد ہیں۔  ان میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں:

  • اسلامی ریاست کی سرحدوں کا تحفظ، دنیا سے ظلم اور دہشت گردی، بدامنی کا خاتمہ کرنا ۔
  • دین اسلام پر چلنے سے زبردستی روکنے اور مشکلات پیدا کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ۔
  • جو دین اسلام کو سمجھ کر مسلمان بننا چاہیں، ان کے لیے ایسا ماحول بنانا تاکہ وہ آزادی اور آسانی سے مسلمان ہو سکیں ۔
  • مسلمانوں کو مرتد بنانے کی کوشش کرنے والوں کو ان کی اس حرکت سے باز رکھنا۔
  • فعال تخریبی قوتوں کا خاتمہ کرنا۔
Quizzes