سبق نمبر 21،دعوتِ و تبلیغ: مختصر سوالات کے جوابات

  • Home
  • سبق نمبر 21،دعوتِ و تبلیغ: مختصر سوالات کے جوابات
Shape Image One

دعوت و تبلیغ

advanced divider

سوال۱

          دعوت و تبلیغ کے معنی اور مفہوم تحریر کیجئے:

:جواب

:دعوت و تبلیغ کے معنی و مفہوم

 دعوت کے لغوی معنی بلانا، مخاطب کرنا جبکہ تبلیغ کے لغوی معنی پیغام پہنچا دینا کے آتے ہیں۔ شرعی اصطلاح میں دعوت و تبلیغ سے مراد اللہ کا پیغام اس کے بندوں تک پہنچانا یعنی اللہ اور اس کے رسول کے جو بھی احکامات ہم تک پہنچے ہیں، ان کو خوش اسلوبی اور بہترین انداز سے لوگوں تک پہنچانا دعوت و تبلیغ کہلاتا ہے۔

سوال۲

دعوت و تبلیغ کے کیا مقاصد ہیں؟ تحریر کیجیے۔

:جواب

:دعوت و تبلیغ کے مقاصد

دعوت وتبلیغ کے چند مقاصد مندرجہ ذیل ہیں

:لوگوں کی اصلاح

دعوت و تبلیغ کا مقصد لوگوں کی اصلاح کرنا اور ان کو نیکیوں کی طرف راغب کرنا ہے یعنی لوگوں کو گمراہی سے بچا کر صراط مستقیم کی طرف لانا ہے ۔

:اللہ کی رحمت سے پر امید کرنا

دعوت و تبلیغ کا ایک اور مقصد لوگوں کو اللہ کی رحمت کے بارے میں بتانا اور اللہ کے انعامات، فضل و کرم اور اجر عظیم کے بارے میں بتانا ہے۔

:توحید (وحدانیت) کی طرف متوجہ کرنا

دعوت و تبلیغ کا ایک اور مقصد لوگوں کو اللہ کی وحدانیت کی طرف متوجہ کرنا اور کفر وشرک کے اندھیروں سے بچا کر توحید کی طرف لانا ہے۔

سوال۳

دعوت و تبلیغ کے اثرات مختصراً تحریر کیجئے 

:جواب

:دعوت و تبلیغ کے اثرات

:انسانیت سے محبت اور ان کی خیر خواہی

دعوت و تبلیغ انبیاء کرام علیہم السلام کا بنیادی عنصر ہے۔ یہی وہ محرک ہے کہ جس کی خاطر حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بہت تکلیفیں برداشت کیں، طرح طرح کی آزمائشوں میں مبتلا رہے، بے جا مشکلوں کا سامنا کیا۔  حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ رضی اللہ عنہم کی انتھک محنت، غیر معمولی جدوجہد، جانی و مالی قربانی اور اللہ تعالی سے والہانہ محبت کی وجہ سے یہ دین اسلام پھیلتا چلا گیا۔ بستی بستی، گلی گلی، کوچہ کوچہ  اسلام کی معطر ہوائیں چلنے لگیں اور آج ۱۴۰۰سال بعد پوری دنیا میں اسلام کا نور روز روشن کی طرح  منور ہے۔ دنیا کا کوئی ملک، کوئی شہر، کوئی علاقہ ایسا نہیں ہے جہاں اللہ اور اس کے رسول ﷺکا پیغام نہ پہنچا ہو۔ یہ صرف دعوت و تبلیغ کا نتیجہ اور اس کے اثرات ہیں۔

Quizzes