سبق نمبر 19، سیرتِ طیبہ (بعثتِ نبوی ﷺ)مختصر سوالات کے جوابات

  • Home
  • سبق نمبر 19، سیرتِ طیبہ (بعثتِ نبوی ﷺ)مختصر سوالات کے جوابات
Shape Image One

سیرت طیبہ

advanced divider

سوال۱

قرآن کریم کی پہلی وحی کا ترجمہ تحریر کیجیے۔

:جواب

:پہلی وحی کا ترجمہ

پڑھو (اے نبیﷺ!) اپنے رب کے نام کے ساتھ جس نے پیدا کیا۔ جس نے جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے انسان کی تخلیق کی۔  پڑھو، اور تمہارا رب بڑا کریم ہےجس نے قلم کے ذریعہ سے علم سکھایا۔انسان کو وہ علم دیا جسے وہ نہ جانتا تھا۔  (سورہ علق آیات:۱ تا ۵)

سوال۲

بعثت نبوی کا مفہوم تحریر کیجئے

:جواب

:بعثت نبوی کا مفہوم

بعثت نبوی سے مراد ہے کہ جب حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر ۴۰ برس ہو گئی اور آپ ﷺ غار حرا میں اللہ کی عبادت میں مشغول تھے کہ ایک فرشتہ غار حرا میں آتا ہے،  حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر قران کریم کی سورہ علق کی ابتدائی پانچ آیات وحی کے طور پر اللہ کے حکم سے لاتا ہے اور کہتا ہے:  اقرا( پڑھیے) جس کے جواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ما انا بقاریٍٔ مجھے پڑھنا نہیں آتا ،وہ فرشتہ ان کو سینے سے زور سے لگا کر چھوڑتا ہے،تین مرتبہ یہ عمل ہوتا ہے،  پھر حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جبرائیل کے ساتھ ساتھ پڑھنا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ عمل بعثتِ نبوی کہلاتا ہے۔

سوال۳

بعثتِ نبوی کے چند مقاصد تحریر کیجیے۔

:جواب

:بعثت نبوی کے مقاصد

حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے مقاصد میں سے چند مقاصد درج ذیل ہیں:

:قران کریم کی تلاوت اور تعلیم

 پہلا مقصد لوگوں کو قرآن کریم کی تعلیم دینا اور اس پر عمل کروانا تھا۔

:تزکیہ نفس

دوسرا مقصد یہ تھا کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کا تزکیہ کریں یعنی ان کے دلوں کو کفر و شرک سے پاک کریں۔

:حکمت کی تعلیم

تیسرا مقصد یہ تھا کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو حکمت کی تعلیم دیں یعنی معارف و احکام اور سنت کا علم سکھائیں۔

Quizzes