سبق نمبر 11، عبادات کی اہمیت اور افادیت

  • Home
  • سبق نمبر 11، عبادات کی اہمیت اور افادیت
Shape Image One

عبادات

advanced divider

سوال۱

عبادت کے لغوی اور شرعی معنی تحریر کیجئے

:جواب

:عبادت کے لغوی معنی

عبادت کے لغوی معنی بندگی کے ہیں۔  عبد کے معنی ہیں بندہ جبکہ جس کی عبادت کی جائے اسے معبود کہتے ہیں۔ بندہ اپنے آقا و معبود کی جو اطاعت و فرمانبرداری کرتا ہے، وہ عبادت کہلاتی ہے۔

:عبادت کے اصطلاحی(شرعی معنی)

شریعت کی اصطلاح میں اپنے خالق حقیقی کے سامنے عجز و انکساری اور تسلیم و رضا کے ساتھ سر جھکا دینا ہی بندگی ہے۔ مطلب کسی بھی عمل کو اللہ کے حکم اس کی رضاو خوشنودی کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اُسوہ یعنی ان کے طریقے کے مطابق کرنا شرعی طور پر عبادت کہلاتا ہے۔

سوال۲

عبادت کے چند تقاضے تحریر کریں۔

:جواب

:عبادت کے تقاضے

عبادت انسان سے کچھ تقاضے کرتی ہے:

  • انسان کو چاہیے کہ اللہ تعالی کی فرمانبرداری اور اطاعت اپنی زندگی کا مقصد بنائے
  • اللہ تعالی نے جن کاموں کا حکم دیا، ان کو کرنا اور جن چیزوں سے منع کیا یعنی حرام کیاہے، ان چیزوں سے اجتناب کیا جائے
  • اللہ تعالی کی طرف سے فرائض اور واجبات جو عائد ہوئے ہیں، ان کو ان کے آداب و شرائط کے ساتھ ادا کیا جائے۔
  • اللہ تعالی کے ہر حکم کی تعمیل کے لیے ہر وقت اپنے آپ کو تیار رکھا جائے۔
  • سب اعمال صرف اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کیے جائیں جن میں ریاکاری اور دکھاوے کا عنصر موجود نہ ہو۔

سوال۳

قُلْ إنَّ صَلَاتِيْ وَ نُسُكِيْ وَ مَمَاتِيْ للّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ کا ترجمہ تحریر کیجئے۔

:جواب

کہہ دو کہ بے شک میری نماز میر قربانی اور میرا جینا مرنا سب کچھ اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔

(سورۃ الانعام آیت ۱۶۲)

Quizzes