سبق نمبر 10، عبادات کی اہمیت اور افادیت

  • Home
  • سبق نمبر 10، عبادات کی اہمیت اور افادیت
Shape Image One

عبادات

advanced divider

سوال۳

عبادت کی اہمیت اور افادیت تحریر کیجیے۔

:جواب

:عبادت کی اہمیت اور افادیت

عبادت کی اہمیت و افادیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اللہ تعالی نے انسان کا اس دنیا میں آنے کا مقصد یہ بتایا ہے کہ انسان کو اس دنیا میں عبادت کے لیے بھیجا گیا ہے اور جو شخص اپنی زندگی عبادت کر کے یعنی اللہ تعالی کی مانتے ہوئے گزارے گا ، اس کو دنیا و آخرت کی کامیابیاں عطا کی جائیں گی۔

:تخلیق انسانیت کا مقصد

اللہ تعالی نے انسان کی زندگی کا مقصد ہی عبادت اور بندگی قراردیاہے جیسا کہ قران کریم میں ارشاد باری تعالی ہے: ہم نے انسان اور جنات کو صرف اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا۔ (سورۃ الذاریات، آیت:۵۶) اس آیت سے یہ بات معلوم ہوئی کہ انسان کا مقصد صرف اور صرف اللہ کی بندگی اور عبادت ہے۔

:رضائے الہی کا حصول

عبادت کا مقصد ہے کہ انسان کوئی بھی عمل اللہ کے حضور اس کی رضاو خوشنودی اور رحمت کا طالب بن کر اپنی کبریائی کی شہادت ادا کرنے کے لیے کرتا ہے مثلا نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج، صدقات، ذکر، دعا، تلاوت، قربانی وغیرہ یہ سارے اعمال بندہ صرف اس لیے کرتا ہے کہ اس کا معبود اس سے راضی ہو جائے اور اللہ کی اس پر رحمت خاص نازل ہو۔

:اللہ تعالی کی دی ہوئی نعمتوں کا اعتراف اور اس کا شکر

:عبادت کا اصل مقصد

 بندے کا خالق کے سامنے بندگی اور بیچارگی کا اظہار، اس کی بے حساب اور ان گنت نعمتوں کا شکر، اس کی حمد و ثنا اور اس کی بڑائی اور یکتائی کا اقرار و اعتراف کرنا ہے کیونکہ عبادت ہی ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے اللہ کی نعمتوں کی شکر گزاری کی جا سکتی ہے۔

:عبدیت کا اعتراف

عبدیت ایک بہت اعلیٰ و ارفع صفت کا نام ہے جو بغیر خالق حقیقی کی اطاعت و فرمانبرداری اور عبادت کے حاصل نہیں ہو سکتی چونکہ عبادت کے معنی اطاعت اور فرمانبرداری کے ہیں لہذا جو بندہ اللہ تعالی کی جس قدر اطاعت و فرمانبرداری کرے گا، وہ اسی قدر اللہ تعالی کے قریب ہوگا اور اسی میں انسان کے دنیاوی ثمرات و برکات اور اخروی فلاح و نجات مضمر ہے۔

لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ تعالی کی اطاعت و فرمانبرداری کے مطابق زندگی گزاریں، عبادت کے بغیر زندگی بے کار اور بے مقصد ہے اور بے مقصد زندگی حیوانوں کی ہوتی ہے۔