سبق نمبر 07، حضرت محمد راشد روضہ دھنی رحمۃ اللہ تعالی علیہ

  • Home
  • سبق نمبر 07، حضرت محمد راشد روضہ دھنی رحمۃ اللہ تعالی علیہ
Shape Image One

حضرت محمد راشد روضہ دھنیؒ

advanced divider

مندرجہ ذیل سوالات کے تفصیلی جوابات تحریر کیجیے ۔

سوال ۱

حضرت محمد راشدؒ روضہ دھنی کی علمی روحانی خدمات تحریر کیجئے

:جواب

:حضرت محمد راشدؒ روضہ دھنی کی علمی خدمات

حضرت محمد راشدؒ روضہ دھنی نے درس و تدریس اور تصنیف و تالیف کے بجائے تعلیم و تربیت پر زور دیا۔ تا ہم آپؒ نے بعض کتابیں بھی تصنیف کی جن کا اجمالی ذکر کیا جاتا ہے۔

:جوامع الجوامع

حضرت محمد راشدؒ روضہ دھنی تفسیر، حدیث، فقہ، تصوف، تاریخ، لغت اور دیگر علوم و فنون میں کامل دسترس رکھتے تھے۔  آپؒ کو عربی اور فارسی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ یہ فارسی لغت ہے جو ۳۵۰۰ صفحات پر مشتمل ہے جس سے آپ کے علمی کمال و فضل کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

:مکتوبات شریف

حضرت محمد راشدؒ روضہ دھنی نے کتاب مکتوبات شریف بھی لکھی کہ جس میں ان کے وہ ۴۶ مکتوبات ہیں جو آپؒ نے اپنے زمانے کے علماء کرامؒ، مشائخ عظامؒ اور بزرگوں کو لکھے جن میں تصوف اور شریعت کے مسائل کی مفصل شرح لکھی۔ یہ عربی اور فارسی زبان میں تھی۔

:شرح اسماءالحسنیٰ

حضرت محمد راشدؒ روضہ دھنی کی ایک اور منفرد تصنیف شرح اسماء الحسنی ہے۔ اس کا اردو میں ترجمہ علامہ عبدالحق ظفر چشتی نے کیا ہے اور سندھی ترجمہ علامہ محمد اسماعیل میمن سکندری نے کیا ہے۔

:مجمع الفیوضات

حضرت محمد راشدؒ روضہ دھنی کی ایک اور منفرد تصنیف جو بالواسطہ طور پر تو آپؒ کی تصنیف نہیں ہے بلکہ آپ کے ارشادات کا مجموعہ ہے جس کا نام مجمع الفیوضات ہے۔ اس مجموعے کو آپؒ کے خاص شاگرد نے ترتیب دیا اور اس کا بھی اردو اور سندھی ترجمہ کیا جا چکا ہے۔

:آداب المریدین

حضرت محمد راشدؒ روضہ دھنی کی یہ تصنیف ایک کتابچے کی شکل میں ہے جس کا نام آداب المریدین ہے۔ یہ کتابچہ اصل میں فارسی زبان میں ہے۔ اس کا ترجمہ علامہ حافظ محمد یوسف سکندری نے کیا۔

:صحبت نامہ

حضرت محمد راشدؒ روضہ دھنی کی یہ تصنیف صحبت نامہ بھی ملفوظات میں سے ہے جو ملفوظات صغیر کے نام سے بھی مشہور ہے۔

:حضرت محمد راشد کی روحانی خدمات

:خانقاہ راشدیہ کے بانی

بر صغیر پاک و ہند میں ایک ممتاز حیثیت کی حامل خانقاہ ،خانقاہِ راشدیہ ہے جس کے بانی تیرہویں صدی ہجری کے مجدد، امام العلماء حضرت امام پیر سید محمد راشدؒ روضہ دھنی ہیں۔ حضرت محمد راشدؒ روضہ دھنی اپنے وقت کے بڑے مجدد تھے۔ حضرت محمد راشدؒ روضہ دھنی کی خانقاہِ راشدیہ کے سجادہ نشین کو پیر پگاڑا یعنی صاحب دستار کے لقب سے پکارا جاتا ہے۔

:روحانی فیض

حضرت محمد راشدؒ روضہ دھنی نے لاکھوں لوگوں کو صراط مستقیم کی طرف ہدایت کا راستہ دکھایا۔ آپؒ نے روحانیت اور تصوف کا وہ مثالی کردار پیش کیا جس کی مثال نہیں ملتی۔ آپؒ سے بہت سی روحانی ہستیوں نے فیض حاصل کیا۔

سوال ۲

حضرت محمد راشدؒ روضہ دھنی کو روضہ دھنی کا لقب کیوں دیا گیا؟

:جواب

:روحانی فیض

امام العارفین حضرت محمد راشدؒ روضہ دھنی پیر جو گوٹھ میں مدفون ہیں۔ آپؒ کی درگاہ پر شاندار گنبد (روضہ) کی تعمیر کے سبب آپؒ کو روضہ دھنی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔