سبق نمبر 06، جابر بن حیان (مختصر سوالات کے جوابات)

  • Home
  • سبق نمبر 06، جابر بن حیان (مختصر سوالات کے جوابات)
Shape Image One

جابر بن حیان

advanced divider

سوال۱

جابر بن حیان کے خاندان اور جائے پیدائش کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

:جواب

: جابر بن حیان کی جائے پیدائش اور خاندان

جابر بن حیان کی جائے پیدائش طوس ہے۔جابر بن حیان کے آباؤ اجداد طوس سے  تعلق رکھتے تھے۔  جابر بن حیان کے والد حیان بن عبداللہ اصل میں شام کے رہنے والے تھے جہاں کے سیاسی و اقتصادی حالات کی خرابی کی وجہ سے وہ نقل مکانی کر کے طوس میں سکونت پذیر ہو گئے تھے۔ جابر بن حیان کے والد ایک عطرفروش تھے۔ جابر بن حیان کی عمر جب ٍ۳۰سال ہوئی تو وہ اپنے خاندان کو لے کر کوفہ منتقل ہوگئے۔

سوال۲

جابر بن حیان کے والد کا کاروبار کیا تھا؟

:جواب

جابر بن حیان کے والد عطر فروشی یعنی عطر کا کاروبار کرتے تھے ،طوس آتے ہی انہوں نے عطر کی دکان لگا لی تھی۔

سوال۳

جابر بن حیان بغداد کیسے پہنچے اور وہاں ان کا کیسے استقبال کیا گیا؟

:جواب

جابر بن حیان کی شہرت بغداد تک پہنچ چکی تھی۔ اس وقت کےخلیفہ ہارون الرشید نے انہیں بغداد آنے کی دعوت دی اور ان کی آمد پر شاندار استقبال کیا،  نہایت عزت و احترام کے ساتھ انہیں انعام و اکرام سے نوازا گیا۔

سوال ۴

جابر بن حیان کی کون سی مشہور ایجادات ہیں؟

:جواب

جابر بن حیان نے گندھک کا تیزاب، نمک کا تیزاب، کاربونیٹ، ارمینک سلفائڈ، خضاب، دھات کا کشتہ بنانے اور لوہے پر وارنش کے طریقے ایجاد کیے۔  کیمیا میں استعمال ہونے والے قرع انبیق ان کی خاص ایجاد ہیں۔

سوال ۵

جابر بن حیان کی تصانیف میں سے علم کیمیا کے متعلق کتابوں کے نام تحریر کیجئے۔

:جواب

جابر بن حیان کی کیمیا کے موضوع پر یہ تصانیف مشہور ہیں :

  • ایضاح الخواص • الکبیر • المیزان۔

یہ تینوں کتابیں علم کیمیا پر ہیں۔

Quizzes