(سبق نمبر 04، قرآنِ مجید – تعارف اور فضائل (مختصر سوالات کے جوابات

  • Home
  • (سبق نمبر 04، قرآنِ مجید – تعارف اور فضائل (مختصر سوالات کے جوابات
Shape Image One

قرآن مجید

advanced divider

مختصر سوالات کے جوابات

سوال ۱

:لفظ قرآن کے لفظی معنی لکھیے

:جواب

:لفظ قرآن کی لغوی تشریح

قرآن کریم کا لفظ قراء ت سے بنا ہے جس کے معنی پڑھنا یا تلاوت کرنے کے آتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے ایسی کتاب جس کو جس کو کثرت سے تلاوت کیا جاتا ہو۔

سوال۲

:سورت اور آیت کا مطلب بیان کیجئے

:جواب

          قرآن مجید کے ہر باب کو سورت کہتے ہیں۔ سورۃ کم از کم تین آیات پر مشتمل ہوتی ہے ۔ ہر سورت کی ابتدا بسم اللہ الرحمن الرحیم سے ہوتی ہے سوائے سورہ توبہ کے جس کے شروع میں بسم اللہ لکھی اور پڑھی  نہیں جاتی۔  آیت کے لغوی معنی علامت یا نشانی کے آتے ہیں۔ اصطلاح میں قرآن کریم کے ہر مکمل جملے کو آیت کہتے ہیں اور ہر آیت، جملے یا فقرے کے مکمل ہونے پر اس کے آخر میں گول علامتی نشان لگا ہوتا ہے۔

سوال۳

:مکی اور مدنی سورتوں کا فرق تحریر کیجیے

:جواب

قرآن کریم میں کل ۱۱۴سورتیں ہیں جو دو اقسام پر مشتمل ہیں۔ایک مکی سورتیں اور دوسری مدنی سورتیں۔

مکی سورتیں

مدنی سورتیں

مکی سورتیں وہ ہیں جو ہجرت سے پہلے نازل ہوئی ہیں

مدنی سورتیں وہ ہیں جو ہجرت کے بعدنازل ہوئی ہیں

مکی سورتوں کی تعداد ۸۶ ہے

مدنی سورتوں کی تعداد ۲۸ہے

مکی سورتوں میں اللہ تعالیٰ نے يَا أَيُّهَا النَّاسُ سے خطاب کیا ہے۔

مدنی سورتوں میں اللہ تعالیٰ نے يَا أَيُّهَا الَّذِينَ اٰمَنُوْاسے خطاب کیا ہے۔

مکی سورتوں میں بالعموم توحیدورسالت اور آخرت کا ذکر ملتا ہے۔

مدنی سورتوں میں بالعموم عبادات، معاشرتی احکام اور مختلف جرائم کی سزاؤں کا بیان ہے۔

مکی سورتیں اور آیات عموماً چھوٹی اور مختصر ہوتی ہیں۔

مدنی سورتیں اور آیات طویل اور مفصل ہوتی ہیں۔

سوال۴

:قرآن کریم کے مشہور نام تحریر کیجئے

:جواب

:قرآن کریم کے اسماء

قرآن کریم اللہ تعالی کی نازل کردہ سب سے آخری الہامی کتاب ہے جسے القرآن کہا جاتا ہے ۔ قرآن کریم میں اس کے مزید۵۵نام ذکر کیے گئے ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں :

القرآن (کثرت سے پڑھی جانے والی کتاب)

 الفرقان (نصیحت کرنے والی کتاب)

الکتاب (خاص اللہ تعالی کی کتاب یعنی قرآن کریم)

الہدیٰ (سیدھا راستہ دکھانے والی کتاب )

النور  (روشنی اور ہدایت دینے والی کتاب )

الحق (حق اور سچ بیان کرنے والی کتاب )

الشفاء (روحانی و جسمانی بیماریوں کی شفا کی کتاب)

سوال ۵

:قرآن کریم کے فضائل کے متعلق کم از کم دو احادیث بیان کیجئے

:جواب

قرآن کریم کے فضائل پر دو احادیث مندرجہ ذیل ہیں :

رسول اللہ ﷺنے فرمایا : تم سب میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جس نے قرآن سیکھا اور دوسروں کو سکھایا ۔

دوسری حدیث میں آتا ہے کہ تم قرآن پڑھا کرو اس لیے کہ قرآن کریم قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کے لیے سفارشی بن کر آئے گا۔

سوال ۶

:قرآن کریم کے حقوق اور آداب بیان کیجئے

:جواب

:قرآن کریم کے حقوق اور آداب

قرآن کریم کے مسلمانوں پر بہت سے حقوق اور اس کے آداب ہیں جو ایک مسلمان کو پورے کرنے چاہیے ۔ ان میں سے چند حقوق اور آداب یہ ہیں:

قرآن کریم پر ایمان لانا ۔

قرآن کریم کو باوضو ہو کر پڑھنا ۔

قرآن کریم کی تعلیمات کو سمجھنا یعنی ترجمہ و تشریح کے ساتھ پڑھنا ۔

قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ۔

قرآن کریم کی تعلیمات کو دوسروں تک پہنچانا ۔

اللہ تعالی ہم سب کو قرآن کریم پڑھنے سمجھنے اور اس کے حقوق و آداب کا خیال رکھنے والا بنا دے ۔ آمین