سبق نمبر 03، سیدنا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ(مختصر سوالات کے جوابات)

  • Home
  • سبق نمبر 03، سیدنا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ(مختصر سوالات کے جوابات)
Shape Image One

سیدنا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ

advanced divider

سوال۱

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کا سلسلہ نسب بیان کیجئے۔

:جواب

:حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کا سلسلہ نسب:

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کا پورا نام حسینؓ بن علیؓ بن ابی طالب بن عبدالمطلب بن ہاشم ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ حضرت علیؓ اور حضرت فاطمۃ الزہراؓ بنت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے ہیں۔ اس طرح آپ رضی اللہ عنہ والد اور والدہ دونوں جانب سے ہاشمی اور صاحب شرف و فضیلت ہیں۔

سوال۲

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک آدمی کے وضو کو کس طرح درست کروایا؟

:جواب

ایک مرتبہ حضرت حسنؓ اور حسینؓ نے ایک آدمی کو دیکھا جو وضو صحیح نہیں کر رہا تھا، جس کی اصلاح کے لیے امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے ایک زبردست طریقہ اختیار کیا۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے اس شخص کو مخاطب ہو کر فرمایا کہ چچا! ہم دونوں چھوٹے بچے ہیں،ہم دونوں آپ کے سامنے وضو کرتے ہیں،آپ دیکھ کر بتائیں کہ ہم وضو غلط تو نہیں کر رہے؟ جب آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے اس شخص کے سامنے وضو کیا تو اس آدمی کو پتہ چل گیا کہ میرے وضو میں خرابی تھی، ان کا وضو بالکل ٹھیک ہے۔

Quizzes