باب (4) رشتہ ناتا

  • Home
  • باب (4) رشتہ ناتا
Shape Image One

رشتہ ناتا

advanced divider

سوال۱۔ قانونِ ادب سے کیا مراد ہے؟

جواب:   رشتہ ایک خدائی پیوند ہے جو ٹوٹ نہیں سکتا۔ انسان مختلف رشتوں ناتوں میں گھرا ہوتا ہے۔کچھ رشتے نزدیک کے ہوتے ہیں اور کچھ دور کے۔ ان رشتوں ناتوں کے اپنے تقاضے ہیں۔ ان تقاضوں کو پورا کرنا اور ان کی رعایت اور لحاظ کرنا قانونِ ادب کہلاتا ہے۔

سوال۲۔ دنیا کی بہبود کے لیے کون کونسی چیزیں ضروری ہیں؟

جواب:  انسان مختلف رشتوں ناتوں میں گھرا ہوتا ہے۔کچھ رشتے نزدیک کے ہوتے ہیں اور کچھ دور کے۔ ان رشتوں ناتوں کے اپنے تقاضے ہیں۔ ان تقاضوں کو پورا کرنا اور ان کی رعایت،تعظیم، اور لحاظ مروّت کرنا دنیا کی بہبود کے لیے ضروری ہے۔

سوال۳۔ اگر بزرگ تم سے خوش نہ ہوں گے تو کیا ہوگا؟

جواب:   اگر بزرگ ہم سے خوش ہوں گے تو اللہ تعالیٰ بھی ہم سے خوش ہوگا اور ہماری اپنی اولاد بھی ہماری خدمت کرے گی۔ لیکن اگر بزرگ ہم سے خوش نہ ہوں گے تو اللہ تعالیٰ بھی ہم سے خوش نہیں ہوگااور ہماری اپنی اولاد بھی ہماری نافرمان ہو گی۔

سوال۴۔ ماں باپ کی اطاعت کس طرح کرنی چاہیے؟

جواب:    ماں باپ کی اطاعت ان کی چاہت اور مرضی کے مطابق کرنی چاہیے۔ یعنی جس طرح وہ چاہتے ہیں۔ اُسی طرح کے حکم پر عمل کرنا چاہیے۔ اور اگر کسی معاملے میں اُن کی چاہت معلوم نہ ہو تو اُن سے پوچھ کر اور اُن کی مرضی معلوم کر کے وہ کام کرنا چاہیے۔

سوال۵: اس جملے میں دی گئی باتوں کا تجربے سے کوئی سائنسی یا تحقیقی ثبوت ہے؟

جواب: تجربے سے یہ بات ثابت ہے کہ جو اولاد اپنے ماں باپ کی اطاعت و فرماں برداری کرتی ہے،وہ ہمیشہ صاحبِ اقبال اور کامیاب ہوتی ہے۔لیکن جو اولاد اپنے ماں باپ کی اطاعت و فرماں برداری نہیں کرتی ہے،وہ ہمیشہ ناکام و نامراداور بد اقبال ہوتی ہے اور ذلت و خواری اُن کا مقدر بنتی ہے اور اُن کی اپنی اولاد بھی اُن کی نافرمان ہو تی ہے۔